• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ لال کبوتر‘ ایک بار پھر نمائش کے لیےتیار

عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘ ایک بار پھر پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔  

فلم  ’لال کبوتر‘ کا ٹریلر


کراچی کے معاشرتی مسائل پر بننے والی اپنی نوعیت کی منفرد فلم ’لال کبوتر‘بے تحاشا فرمائش کے بعد اب ایک اور بار پھر پاکستان بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی تصدیق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی منشا پاشا نے خود کی ہے۔

منشا پاشا نےٹوئٹر پر اپنی فلم کی دوبارہ نمائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطالبے کے بعد یہ فلم اب رواں ماہ 11 اکتوبر سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، وہ تمام لوگ جو اس حوالے سے پیغام بھیج رہے تھے ان سے گزارش ہے کہ وہ لوگ اب سنیما جائیں اور فلم دیکھیں۔

اس فلم کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ اسے دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ  کے لیے پاکستان کی جانب سے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اداکار احمد علی اکبر کو امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔

فلم باکس آفس پر اوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

تازہ ترین