• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب کے شعبے میں نوبیل انعام 2019 آسٹریا کے مصنف پیٹر ہاندکے کے نام رہا، جبکہ 2018 کا ادب نوبیل انعام پولینڈ کی لکھاری اولگا توکرزوک کو دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکیڈمی میں ہونے والے ایک اسکینڈل کی وجہ سے 2018 میں ادب کا نوبیل انعام نہیں دیا جاسکا تھا، جو اب اس برس کے انعام کے ساتھ پولش خاتون کو دیا گیا ہے۔

آسٹریا کے ناول نگار، پلے رائٹر اور ترجمہ نگار پیٹر ہاندکے کو پُراثر انداز تحریر اور انسانی تجربات لاجواب انداز میں بیان کرنے پر اس برس نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

سال دو ہزار اٹھارہ کا ادب نوبیل انعام جیتنے والی پولش ناول نگار اولگا کو ان کے تصوراتی انداز اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر جذبات کی خوبصورت ترجمانی کرنے پر انعام دیا گیا۔

سال دو ہزار اٹھارہ کا نوبیل انعام متنازع ہونے کی وجہ سے پچھلے سال ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اولگا کو موجودہ پولش جنریشن کا سب سے باصلاحیت لکھاری مانا جاتا ہے۔

تازہ ترین