• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیمار برازیل کی جانب سے 100 میچ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

نیمار برازیل کی جانب سے 100 میچ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے


برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

نیمار جونیئر ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور اپنے بہترین کھیل کی وجہ سے ہی عالمی شہرت یافتہ میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ سمجھے جاتے ہیں۔

نیمار کلب فٹبال کھیلنے کے ساتھ ساتھ برازیل کی بین الاقوامی ٹیم کے لیے بھی دستیاب ہیں تاہم آج انہوں نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے میچز کی سنچری مکمل کرلی۔

نیمار برازیل کی جانب سے 100 میچ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
برازیلین فٹبالر نیمار 

برازیلین ٹیم اس وقت سنگاپور میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ افریقی ٹیم سینگال سے ایک دوستانہ میچ میں ہوا جو 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔

اس میچ میں نیمار کوئی گول اسکور کرنے میں تو ناکام رہے تاہم 100ویں مرتبہ برازیل کی نمائندگی کرنے پر انہیں نیا اعزاز حاصل ہوگیا۔

نیمار 100 میچوں برازیل کی نمائندگی کرنے والے ساتویں اور کم عمر ترین فٹبالر بن گئے۔

انہوں نے 5 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 61 گول بھی اسکور کیے برازیل کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

نیمار برازیل کی جانب سے 100 میچ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
سابق برازیلین فٹبالر رونالڈو

واضح رہے کہ اس فہرست میں عظیم فٹبالر پیلے پہلے نمبر پر ہیں جو 92 میچز میں برازیل کی جرسی پہن کر میدان میں اترے جنہوں نے 77 گول اسکور کیے جبکہ دوسرے نمبر پر ایک اور عظیم فٹبالر رونالڈو ہیں جو برازیل کے لیے 98 میچز میں 62 گول اسکور کیے۔

ساتھ ہی نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرنے میں رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

نیمار اولمپک 2016 میں گولڈ میڈل جیتنے والی برازیل ٹیم کا حصہ رہے ہیں لیکن ساتھ انہیں اپنے کیریئر میں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے دوران کولمبیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں وہ کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ سیمی فائنل میں ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

اسٹار کھلاڑی کی غیر موجودگی کا جرمنی نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اسے ہوم گراؤنڈ میں 1-7 کی عبرتناک شکست دے دوچار کیا تھا۔

اس کے بعد روس میں 2018 میں ہونے والے عالمی کپ میں انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے 2 گول اسکور کیے لیکن ان کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین