• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ زمانے ہوا ہوئے جب آپ کیمرہ رول ڈال کرتصویریں کھینچا کرتے تھے اور جب اسے ڈیویلپ کروانے جاتے تھے تو تجسس رہتا تھا کہ پتہ نہیں تصویر کیسی آئے گی۔ پھر پولورائڈکیمرہ آیا تو فوراََ ہی رزلٹ سامنے آنے لگا ۔ اس کے بعد فلاپی کیمرہ ، پھر میموری کارڈ کیمرہ اور اب ہر کسی کے پاس موبائل فون میں بہترین رزلٹ والاکیمرہ ہے، جس سے سیلفیوں کی بھرما ر ہے۔ 

اسی پر بس نہیں ، آپ تصویریں کھینچنے کے بعد نت نئے فیچرز کی مدد سے انھیں مزید خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں۔ تصویروں کو صرف کیمرے کے فیچرز ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا ایپس کے فلٹرز بھی معیاری بنادیتے ہیں اور آپ ایک عام سی تصویر کو آرٹسٹک ٹچ دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

اس وقت انسٹاگرام کے فلٹرز میں سب سے مشہور و مقبول فلٹر کلیرنڈن (Clarendon) ہے ، یہ فلٹرنہ صرف امریکا میں بلکہ 119ممالک میں بہت مقبول ہے۔ کیون سسٹروم نے X-Pro 2فلٹر تخلیق کیا، جو انسٹا گرام کا سب سے پہلا فلٹر تھا۔ انسٹاگرام کے کچھ فلٹرز کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے، جن سے آپ بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

ایڈن (Aden)

اگر آ پ کو سیروسیاحت اور قدرت کی صناعی سے دلچسپی ہے تو یہ فلٹرآپ کے لیےبہترین ہے۔ یہ فلٹر پھولوں کو ان کے حقیقی رنگوں میں نمایاں کرتاہے، کچھ کو مدھم اور کچھ کو روشن کرکے ان کے اصل رنگ میں لانے کی کوشش کرتاہے۔

کلیرنڈن (Clarendon)

جیسا کہ پہلےذکر ہوا کہ یہ انسٹا گرام کا سب سے مشہور فلٹر ہے، اسے All purposeفلٹر کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ یہ تصاویر کے اچھے کنٹراسٹ بناتا اور انھیں Cool Lookدیتا ہے۔ 

یہ تصاویر کے سائے اور ہر ایک آبجیکٹ کو اس کی جگہ پر عمدگی سے نمایاں کرتاہے، یعنی یہ تصویر کو چار چاند لگا دیتاہے۔ یہ فلٹر تقریب والی تصاویر کے لیے بہترین ہے، جہاں ہر کوئی تصویربنانےکے لیےپوز نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ یہ فلٹر غروب آفتاب والی تصاویر کو بھی حیرت انگیز بنا دیتاہے۔

امارو (Amaro)

یہ فلٹر آپ کی تصویر کے درمیانے حصے کو روشن کرتاہے۔ یہ فلٹر کسی بھی پرانی تصویر کو فریش کرتے ہوئے اسے ونٹیج دمک دے سکتاہے۔ یہ فلٹر سیلفی کے لیے بھی بہترین ہے، خاص طور پر ان کے لیے جن کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ موسم خزاں ، اسٹریٹ آرٹ اور رات میں کھینچی گئی تصویروں کو بھی یہ فلٹر نیا رخ دیتا ہے۔

ایشبی (Ashby)

یہ فلٹر بھی ونٹیج احساس دیتاہے۔ اگر آپ برف باری کی تصویر کھینچیں تو آ پ گرنے والے سفید گولوںکو ہلکا سنہری رنگ دے سکتے ہیں ، اس طرح یہ تصویر دسیوں سال پرانی نظر آئے گی اور آپ اسے فریم کرواکے کسی اینٹیک اسٹور پر رکھوا سکتے ہیں۔ اس فلٹر کے ذریعے آپ ماضی کا ماحول عمدگی سے دکھا سکتے ہیں ۔

بروکلین (Brooklyn)

یہ فلٹر بھی قدرتی مناظر کے لیے بہترین و مقبول ہے اور قدرتی تصویر والی ایک پوسٹ کے اوسطاً 87لائکس حاصل کرلیتا ہے۔ یہ سب سے پہلے نیویارک میں استعمال ہوا تھا۔ یہ تصویر کو گرم جوشی عطا کرتے ہوئے اسے بھرپور بنا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں موجود چیزوں کے سائے کے ساتھ بھی یہ عمدہ ٹریٹمنٹ کرتاہے۔

ڈوگ پیچ (Dogpatch)

یہ فلٹر روشن تصاویر کیلئے ہے، جو کنٹراسٹ بڑھاتے ہوئے ہلکے رنگوں کو غائب کرتااور آپ کی تصویر کو اندھیرے والی feelدیتاہے۔ اس لیے یہ رات یا اندھیرے میں کھینچی گئی تصویروں کیلئے مناسب نہیں ہے۔ یہ لائٹ امیجز کیلئے بہتر ین ہے، جس میں کنٹراسٹ بڑھا کر تصویر میں ڈرامہ پیدا کیا جاسکتاہے۔

تازہ ترین