• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک فوج کا آپریشن، 2 لاکھ شامی شہری نقل مکانی پر مجبور

ترکی کا شام کے شمالی علاقوں میں آپریشن جاری ہے، جس کے دوران 28 شہری ہلاک جبکہ دو لاکھ کے قریب شامی شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ ترک حملوں میں ہفتے کو 10شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن کےآغاز سے ابتک شہری ہلاکتوں کی تعداد28 ہوگئی ہے۔

آبزرویٹری گروپ کا کہنا ہے کہ سات شہری شامی سرحدی علاقوں راس العین، تل ابیض میں فضائی حملے میں ہلاک ہوئے، جبکہ تین شہری قمشلی کے علاقے میں آرٹلری فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔

دوسری طرف ترکی کے فوجی آپریشن کے باعث دو لاکھ شامی شہری ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شامی علاقےالملکیہ اور عین العرب سے بڑی تعداد میں لوگ عراق سے 400 کلو میٹرقریب مغربی بارڈر میں ہجرت کرکے جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی شام سے تقریباً ایک لاکھ کے قریب لوگ اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین