• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے شہر نیو اورلینز میں زیرِ تعمیر ہوٹل کی عمارت کا اوپری حصہ اچانک گر گیا، واقعے میں 2 افراد ہلاک، 18 زخمی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔

نیواورلینز میں ہوٹل کی عمارت میں تعمیر کا کام جاری تھا، حادثے کے وقت 100 سے زائد مزدور کام میں مصروف تھے۔

مزدوروں کے مطابق عمارت اچانک پہلے ہلی پھر اس کی اوپری منزل کا حصہ نیچے سڑک پر جا گرا۔

اس دوران قریبی عمارتوں کو فوری خالی کرا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں عمارت کی چھت گر گئی، میاں بیوی جاں بحق

عمارت کا حصہ گرنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے، حادثے میں 2 افراد ہلاک، 18 زخمی اور ایک شخص لاپتہ ہے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

تازہ ترین