• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ہری مرچوں کو صاف کرکے ایک جانب سے کاٹ کے ایک بڑے منہ والے جار یا بوتل میں ڈال لیں۔اب اس میں ایک چائے کا چمچ نمک اور اتنا سرکہ ملائیں کہ جار یا بوتل بَھر جائے، پھر ڈھکن بند کرکے فریج میں رکھ دیں۔ اس طرح مرچیں کم ازکم ایک سال تک تازہ رہیں گی۔

٭پودینا جلد خراب ہوجاتا ہے، لہٰذا اس کے پتّے دھوپ میں خشک کرلیں۔پھر ائیرٹائٹ جار میں پودینے کے پتّے ڈال کر اس میں نمک اور دھنیا پاؤڈر ایک ایک چائے کا چمچ مکس کرکے بند کردیں۔ اس طرح پودینا کافی عرصے تک خراب نہیں ہوگا۔

٭ تیل میں کوئی بھی چیز فرائی کرنے سے قبل اگر ایک چٹکی نمک ملا دیں، تو اس طرح تلنے میں تیل کم استعمال ہوتا ہے۔

(شاہین ولی شاد، ملیر، کراچی)

تازہ ترین