• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان ہاکی ٹیم اہم موڑ پر، آئی جی سندھ ہاکی لیگ کا اختتام

پاکستان ہاکی میں اس وقت اپنے اہم ترین مقابلے کی جانب بڑھ رہا ہے، 26اور27اکتوبر کو اگلے اولمپکس گیمز کے رسائی رائونڈ میں رضوان سنیئر کی قیادت میں مد مقابل ہوگا، اس جیت سےپاکستان ہاکی کو نئی زندگی مل سکتی ہے، مقابلہ سخت ضرور ہے مگر جیت ناممکن نہیں ، لگن اور عزم سے ہر چیز حاصل کی جاسکتی ہے، خواجہ جنید، سمیر حسین اپنی کوچنگ میں اچھے نتائج کے حصول کے لئےخاصی محنت کررہے ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم اہم موڑ پر، آئی جی سندھ ہاکی لیگ کا اختتام
مہمان خصوصی ڈاکٹر صدیق پٹنی آل کراچی دائی فو کپ کے اکٹتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

ڈھاکا میں ہونے والے 2010کے سائوتھ ایشین گیمز میں تیز ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون ايتھليٹ نسیم حمید نو سال گذرنے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ انعامات تاحال محروم ہیں، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے25لاکھ روپے، پلاٹ اور ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک کسی پر بھی عمل نہیں کیا گیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ان کی مدد کریں،اور انہیں کسی بھی ادارے میں پہلے مرحلے میں ملازمت دیں تاکہ وہ گذر بسر کرسکیں۔ 

پاکستان ہاکی ٹیم اہم موڑ پر، آئی جی سندھ ہاکی لیگ کا اختتام
انٹر ڈسٹرکٹ آئی جی سندھ ہاکی لیگ کے اختتام پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلم امام فاتح ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے

پاکستان کی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے کارڈف میں ہونے والی ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔رابعہ شہزاد نے 49 کلوگرام کی کیٹیگری میں پہلی مرتبہ حصہ لیاتھا۔

احذم احمد صدیقی نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا افتتاحی ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا، وہ رواں ماہ ستر ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ایوارڈ کے حقدار بنے،پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے ہفتہ وار گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ماہانہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ نے دل چسپ مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر سینٹرل کو شکست دے کر آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہالی لیگ جیت لی، فائنل میچ مقررہ وقت تک دو ، دو گول سے برابر رہا، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے انعامات تقسیم کئے،مقررہ وقت میں سینٹرل کی جانب سے فہیم خان،اور حماد ایاز نے گول بنائے، جبکہ فاتح ٹیم کے دونوں گول انس صدیقی نے اسکور کئے، تور نامنٹ کے بہترین کھلاڑی عدنان راؤ،بہترین گول کیپر عون علی اور ٹاپ اسکورر عبداللہ بخاری قرار پائے، بعد میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین، گلفراز خان اور دیگر بھی موجود تھے،آئی جی سندھ نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، جس میں ماضی میں ہمارا بڑا نام تھا، پولیس کی جانب سے مستقبل میں بھی یہ ٹور نامنٹ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ میں نے بھی بچپن میں ہاکی کھیلی ہے، اس کھیل کو ترقی دینے کے لئے بھر پور کرادار ادا کریں گے۔ یوم دفاع پاکستان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر میجر محمد طفیل شہید انشان حیدر الیون نے قبضہ جمالیا۔

فائنل مقابلے میں میجر عزیز بھٹی نشان حیدر الیون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈیشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے فاتح رنر اپ ٹیموں کو ونر اور رنر ٹرافی اور کھلاڑیوں ،ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں انفرادی و کیش انعامات تقسیم کئے جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ محمد اکمل ،مین آف دی میچ ایوارڈ محمد شبر اور خصوصی ایوارڈ شارق سلیم ،محمد دانیال خان اور حسن علی جونیئر کو دیا گیا اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ، منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ، اور دیگر کوجود تھے۔ 

قدسیہ راجہ کیلئے اعزاز

سات کھیلوں میں قومی سطح پر امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والی پاکستانی خاتون کھلاڑی قدسیہ راجہ نے نیا اعزاز ھاصل کرلیا، انہوں نے ٹیبل ٹینس کے بعد ٹینس کے انٹر نیشنل مقابلے میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرلیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، 2017میں کولمبو میں انہوں نے سائوتھ ایشین ویٹرنز ٹیبل ٹینس میں اور حال ہی میں اسلام آباد میں آئی ٹی ٹی ایف جونیئر ورلد درجہ بندی ٹور نامنٹ میں امپائرنگ کی، قدسیہ راجہ نے ایتھلیکٹس، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، ٹینس، نیٹ بال اور تھروبال کے قومی مقابلوں میں حصہ بھی لیا اورامپائرنگ بھی کی جو ایک منفرد اعزاز ہے، وہ اسپورٹس آگہی پرگروم کی سی او اے بھی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین