• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز
فوٹو انسٹاگرام

عریانیت کو خواتین کی آزادی قرار دینے والی کورین گلوکارہ و اداکارہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق کورین اداکارہ اور گلوکارہ سولی کو اپنی آزاد خیالی کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے موسیقی سے بھی علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

سولی کے منیجر کے مطابق وہ کورین دارالحکومت سیول میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

جنگ نیوز
فوٹو ٹوئٹر

مقامی پولیس نے گلوکارہ کی موت کی وجہ نہیں بتائی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں تفتیش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سولی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

سیول کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سولی کے منیجر نے انہیں ان کی موت سے ایک روز قبل کال کی تھی لیکن انہوں نے اس فون کال کا کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔

پولیس حکام کا ماننا ہے کہ کورین اسٹار سوشل میڈیا پر ان پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار دکھائی دیتی تھیں جس کا اظہار وہ ماضی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی کر چکی تھیں۔

جنگ نیوز
فوٹو انسٹاگرام

سولی اپنے مداحوں میں سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی وجہ سے بھی بہت مقبول تھیں جہاں وہ اکثر نیم برہنہ لباس میں دکھائی دیتی تھیں۔

انہیں اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب وہ سوشل میڈیا پر نیم عریاں حالت میں نمودار ہوئیں اور عریانیت کو خواتین کی آزادی قرار دیا۔

ان کا ماننا تھا کہ یہ خواتین پر منحصر ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق زیر جامہ استعمال کریں یا پھر اسے ترک کر دیں۔

سولی کے سابقہ میوزیکل بینڈ ایف ایکس کے ساتھی امبر لوئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گلوکارہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اپنی تمام سرگرمیاں ترک کردیں۔

جنگ نیوز
فوٹو انسٹاگرام

کورین گلوکارہ معروف میوزیکل بینڈ ایف ایکس کا حصہ تھیں جس کے ساتھ انہوں نے 4 ایلبم ریلیز کیں تاہم انہوں نے اپنی اداکاری پر توجہ دینے اور اپنے موسیقی کے کیریئر کو طول دینے کے لیے اس بینڈ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سولی کے ایک سابق دوست جونگ یون نے 2017 میں خود کشی کرلی تھی جس کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں رہنے لگی تھیں۔

اپنی اداکاری سے متعلق 2017 میں انہوں نے کہا تھا کہ اس کام سے انہیں اعتماد حاصل ہوتا ہے جبکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اداکاری ان کے لیے ایک طویل کیریئر ہوسکتا ہے۔

سولی نے اپنے کیئر کا آغاز کم عمری میں صرف 11 برس کی عمر میں ایک مقامی ڈرامے میں جلوہ گر ہوکر کیا تھا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین