• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان پٹھان کی کرکٹ کے بعد فلموں میں اینٹری

بھارت کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعد اب فلمی دنیامیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عرفان پٹھان ان دنوں جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے ماہرین کے پینل میں شامل ہیں۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے اپنے نئے سفر کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان تامل فلم کے ذریعے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات جنوبی بھارت کی فلموں کے معروف ادکار وکرم کے ساتھ کر رہے ہیں۔

عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے تاہم فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ عرفان پٹھان نے 7 سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، انہوں نے اپنا آخری ٹی20 میچ 2 اکتوبر 2012ء کو سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

عرفان پٹھان اسپنر ہربھجن سنگھ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بھارتی بولر ہیں، انہوں نے 2008ء میں احمد آباد میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں آخری مرتبہ بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

تازہ ترین