• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: سیّد سلیم گردیزی

صفحات: 276 ،قیمت 500: روپے

ناشر: مکتبہ جمال، تیسری منزل، حسن مارکیٹ،اُرود بازار، لاہور۔

کشمیر ،جنّت نظیر کا سیاحت کے حوالے سے کوئی ثانی نہیں۔ سرسبزوشاداب وادیاں،برف پوش پہاڑ سیّاحوں کواِک بےخودی کی سی کیفیت میں مبتلا کردیتے ہیں۔زیرِ نظرکتاب میں کشمیر کی تاریخ و تہذیب کے تقریباًتمام نقوش ہی سمیٹے گئے ہیں۔اس سلسلے میں مصنّف نےجس ژرف نگاہی کا ثبوت دیا ہے، وہ بہت کم محقّقین کو حاصل ہے۔کشمیر کو پوری دُنیا نے’’فردوس برروئے زمین‘‘قرار دیا ہے،مگر ہر دَور میں اور بطورِ خاص بیسویں اور اوائل اکیسویں صدی میں اس فردوس پر جن دوزخوں کے دَر کھولے گئے، وہ تاریخِ کشمیر کےہول ناک ابواب ہیں۔صاحبِ کتاب نے ان حالات کو بھی کمال دیانت اور صداقت کے ساتھ بیان کیا ہے۔زبان پر انہیں پوری قدرت حاصل ہے، لہٰذا ان کی پوری تحریر دریا کی طرح رواں دواں ہے۔ بلاشبہ’’کشمیریات‘‘کے حوالے سے یہ کتاب ایک یادگار اضافہ ہے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا،مصنّفین،مرتّبین کی اطلاع کےلیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب، جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭پنجم،فائزہ رعنا٭تجزیات،محمد عامر رانا٭گرداب،رنگ و آہنگ،شمیم بلتستانی٭دستِ سنگ،شاکر شمیم٭قومِ مروت،محمد شریف خان مروت٭محبت ،سمندر اور وہ،گلزار ملک٭Education:model Of Pakistan،نام درج نہیں٭نصیب،شہر بانو٭عرفان و تصوّف،حقیقتِ دین،مولانا صلاح الدین علی نادر عنقا۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭صحیفہٗ اہلِ حدیث،حافظ عبدالرحمنٰ سلفی ٭عمارت کار، حیات رضوی امروہوی ٭گول پھرول، ڈاکٹر سیّد قاسم جلال ٭العلم، مجاہد بریلوی ٭ضیافتِ اطفال، شبّیر ناقد، روحانی سیاحت، حافظ محمّد اسلم

نوٹ: تبصرے کے لیے کتابیں صرف اس پتے پر ارسال کی جائیں:

ایڈیٹر’’سنڈے میگزین‘‘، روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی۔

تازہ ترین