• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: امرتا پریتم

صفحات: 152 ،قیمت: 500روپے

ناشر: بُک کارنر، جہلم۔

امرتا پریتم بنیادی طور پر پنجابی، ہندی زبان کی شاعرہ، ناول نگار تھیں، مگر ان کی تخلیقات کے تراجم نہ صرف برصغیر، بلکہ دُنیا بَھر کی مختلف زبانوں میں شایع ہوئے۔ وہ اپنے دَور کی معروف مصنّفہ، شاعرہ تھیں۔انہوں نے برصغیر کے جاگیردارانہ معاشرے میں رہتے ہوئے جس انداز سے خواتین کے دُکھ، درد،تکالیف اور مصائب عوام کے سامنے پیش کیے، اُس کی ایک ہلکی سی، مگر انتہائی بے رحمانہ جھلک زیرِ نظر ناول ’’پنجر‘‘ میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ برصغیر کی کوکھ سے پُھوٹنے والی آزادی کے پس منظر میں لکھے جانے والےاس ناول میں حالات و واقعات کی کچھ اس انداز سے منظر کشی کی گئی ہے کہ پڑھنے والی ہر آنکھ اشک بار ہوجاتی ہے۔ناول’’پنجر‘‘ دراصل عورت کا بھی استعارہ ہے، جسے معاشرے کے بے رحم رواجوں اور ظالم مَردوں نے گِدھوں کی طرح نوچ کھایا ہے۔

زیرِنظر ناول میں مظلوم عورت خاندانی دشمنیوں کی بھینٹ چڑھتی ہے،تو اپنے بزرگ مَردوں کے گناہوں کی سزا بھی اُسےہی ملتی ہے۔کتنی عجیب بات ہے کہ انسانوں سے محبّت، بھلائی اور امن کا درس دینے والے دھرم ہی انسانوں سے نفرت کی وجہ بن جاتے ہیں۔ بہرحال،یہ ایک ایسا رُلا دینے والا ناول ہے ،جو مختصر ہونے کے باوجود نہایت پُراثر ہے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا،مصنّفین،مرتّبین کی اطلاع کےلیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب، جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭پنجم،فائزہ رعنا٭تجزیات،محمد عامر رانا٭گرداب،رنگ و آہنگ،شمیم بلتستانی٭دستِ سنگ،شاکر شمیم٭قومِ مروت،محمد شریف خان مروت٭محبت ،سمندر اور وہ،گلزار ملک٭Education:model Of Pakistan،نام درج نہیں٭نصیب،شہر بانو٭عرفان و تصوّف،حقیقتِ دین،مولانا صلاح الدین علی نادر عنقا۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭صحیفہٗ اہلِ حدیث،حافظ عبدالرحمنٰ سلفی ٭عمارت کار، حیات رضوی امروہوی ٭گول پھرول، ڈاکٹر سیّد قاسم جلال ٭العلم، مجاہد بریلوی ٭ضیافتِ اطفال، شبّیر ناقد، روحانی سیاحت، حافظ محمّد اسلم

نوٹ: تبصرے کے لیے کتابیں صرف اس پتے پر ارسال کی جائیں:

ایڈیٹر’’سنڈے میگزین‘‘، روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی۔

تازہ ترین