• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: گلزار احمد میمن

صفحات 232:،قیمت: 250 روپے

ناشر: مہران پبلشرز، کراچی۔

’’جُہدِ قلندری‘‘دراصل ،حکومتِ سندھ کے ایوانوں میں بحیثیت کلرک بھرتی ہونے والےاور کورنگی کی گلیوں میں پلے بڑھے ایک متوسّط خاندان سے تعلق رکھنے والے’’گلزار احمد میمن‘‘کی سوانح حیات ہے، جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی سچ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ مصنّف کو حق گوئی اور خدمتِ خلق کا یہ جذبہ اپنے والدعبدالرحمٰن مرحوم سےوراثت میں ملا۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نےسندھ کی بیوروکریسی سے ٹکر لی اور نامساعد حالات میں ہمّت ہارنے کی بجائے سخت جدوجہد کی، اور اِسی کام یاب جدوجہد کو ’’جُہدِ قلندری‘‘ میں بیان کیا گیا ہے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا،مصنّفین،مرتّبین کی اطلاع کےلیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب، جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭پنجم،فائزہ رعنا٭تجزیات،محمد عامر رانا٭گرداب،رنگ و آہنگ،شمیم بلتستانی٭دستِ سنگ،شاکر شمیم٭قومِ مروت،محمد شریف خان مروت٭محبت ،سمندر اور وہ،گلزار ملک٭Education:model Of Pakistan،نام درج نہیں٭نصیب،شہر بانو٭عرفان و تصوّف،حقیقتِ دین،مولانا صلاح الدین علی نادر عنقا۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭صحیفہٗ اہلِ حدیث،حافظ عبدالرحمنٰ سلفی ٭عمارت کار، حیات رضوی امروہوی ٭گول پھرول، ڈاکٹر سیّد قاسم جلال ٭العلم، مجاہد بریلوی ٭ضیافتِ اطفال، شبّیر ناقد، روحانی سیاحت، حافظ محمّد اسلم

نوٹ: تبصرے کے لیے کتابیں صرف اس پتے پر ارسال کی جائیں:

ایڈیٹر’’سنڈے میگزین‘‘، روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی۔

تازہ ترین