• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:ڈاکٹر سید تقی عابدی

صفحات: 231 ،قیمت: 800 روپے

ناشر: بُک کارنر،جہلم۔

’’گلزار‘‘ کی شہرت جہاںفلمی نغمہ نگار،ہدایت کار کی ہے، وہیں وہ ادبی دُنیا، خاص طور پر اُردو شاعری میں بھی ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور زیرِتبصرہ کتاب ان کی اِسی انفرادیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔’’تروینی‘‘ اُردو کی ایک الگ صنف ہے، اسےنہ تو’’مثلث‘‘کہا جاسکتاہے ، نہ ہی تین مصرعوں کا بند۔ یہ ایک بالکل علیحٰدہ ہی صنف ہے۔اصل میں ’’ تروینی‘‘ تین مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے،جس میں تیسرا مصرع خاص اہمیت کا حامل ہوتاہے،جو دو مصرعوں کی تشریح بھی ہوسکتی ہے اور کوئی نئی اختراع بھی ۔

تاہم، تینوں مصرعے ایک ہی بحر میں ،مگر ردیف اور قافیے کی پابندیوں سے آزاد رہتے ہیں۔بلاشبہ تروینی، شاعری کے باب میں ایک اہم اور خُوب صُورت اضافہ ہے۔اور یہ’’گلزار‘‘ ہی کی خُوبی ہے کہ وہ بیانیہ تلاش کرتے ہیں اور اختراعی ذہن بھی رکھتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ کتاب گلزار کے بیانیے کا ایک تسلسل ہے،جو ایک اہم موضوع کا احاطہ ہی نہیں کرتی ، بلکہ گلزار کی نئی جہت سے بھی روشناس کرواتی ہے۔کتاب کے مصنّف نے’’ تروینی‘‘ کی بہترین تشریح و تجزیہ پیش کیا ہے،جب کہ طباعت بھی معیاری ہے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا،مصنّفین،مرتّبین کی اطلاع کےلیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب، جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭پنجم،فائزہ رعنا٭تجزیات،محمد عامر رانا٭گرداب،رنگ و آہنگ،شمیم بلتستانی٭دستِ سنگ،شاکر شمیم٭قومِ مروت،محمد شریف خان مروت٭محبت ،سمندر اور وہ،گلزار ملک٭Education:model Of Pakistan،نام درج نہیں٭نصیب،شہر بانو٭عرفان و تصوّف،حقیقتِ دین،مولانا صلاح الدین علی نادر عنقا۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭صحیفہٗ اہلِ حدیث،حافظ عبدالرحمنٰ سلفی ٭عمارت کار، حیات رضوی امروہوی ٭گول پھرول، ڈاکٹر سیّد قاسم جلال ٭العلم، مجاہد بریلوی ٭ضیافتِ اطفال، شبّیر ناقد، روحانی سیاحت، حافظ محمّد اسلم

نوٹ: تبصرے کے لیے کتابیں صرف اس پتے پر ارسال کی جائیں:

ایڈیٹر’’سنڈے میگزین‘‘، روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی۔

تازہ ترین