• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ کا لبنانی اداکارہ کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

ماہرہ کا لبنانی اداکارہ کے ساتھ رقص 


پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس میں لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

لبنانی اداکارہ ڈینیلا راحمے نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے رقص کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اور ماہرہ نے پیرس میں گلوکار حسین الجسمی کی "نئی ہٹ" پر ساتھ رقص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘


ڈینیلا نے مزید لکھا کہ ’میری حسین ماہرہ مجھے تمہاری یاد آتی رہتی ہے‘۔

قبل ازیں پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔


اس سے قبل ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین