• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ویکسین کے حق میں 100 سے زائد فتووں کی تصدیق

پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کی بڑی کامیابی سامنے آگئی، اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں 100 سے زائد فتووں کی تصدیق کردی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے انسداد پولیو مہم میں علمائے کرام کے فتووں کی بھرپور تائید کی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت ملنے سے انسداد پولیو قطروں سے انکاری والدین بچوں کو قطرے پلانے پر قائل ہوسکیں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نےانسداد پولیو مہم میں مکمل تعاون اور بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے، منفی پروپیگنڈا والدین کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا باعث ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علمائے کرام اور مدارس پولیو خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں کے خدشات پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین