• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ مدھوبالا کی ہم شکل کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی ٹک ٹاک اسٹار پریانکا کنڈوال اپنی ویڈیوز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئیں، ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والی پریانکا کنڈوال بلکل بالی ووڈ اداکارہ مدھوبالا کی ہم شکل لگتی ہیں اور انٹرنیٹ صارفین نے اُن کو ’ٹک ٹاک کی مدھوبالا‘ کا نام دیا ہے۔

’ٹک ٹاک کی مدھوبالا‘، ویڈیو وائرل
مدھوبالا اور اُن کی ہم شکل پریانکا کنڈوال

پریانکا کنڈوال کو مقبولیت اُس وقت ملی جب اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کیں، پریانکا اپنی ویڈیوز میں مدھوبالا کے گانوں پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی ویڈیوز بلیک اینڈ وائٹ فریم میں بنائی ہیں اور میک اپ، ڈریسنگ اور ہیئر اسٹائل بھی مدھوبالا کے جیسا بنا ہوا ہے، وہ اپنی ویڈیوز کے ہیش ٹیگ میں بھی مدھوبالا کا نام لکھتی ہیں۔

پریانکا کنڈوال کی ویڈیوز دیکھ کر ٹوئٹر صارفین بھی خاموش نہ رہے اور اُن کی ویڈیوز پر کمنٹس کے ڈھیر لگا دیے۔

ایک بھارتی صارف نے پریانکا کنڈوال کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ مدھوبالا کے جیسی دِکھتی ہو۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ آپ کی مسکراہٹ، انداز اور شکل مدھوبالا جیسی لگتی ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایمانداری سے میں نے یہ گانا پہلے کبھی نہیں سُنا تھا اور آپ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد جب میں نے مدھوبالا کا گانا سُنا تو میں حیرت زدہ ہوگیا، آپ تو 100 فیصد اُن کی کاپی ہو۔‘

بھارتی صارف نے لکھا کہ ’شاید آپ کے ذریعے خُدا نے وہ نُور اور اُن کی روح کو واپس فرش پر بھیج دیا ۔‘

جب کہ پریانکا کنڈوال نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’مدھوبالا جی کے گانوں پر میری ویڈیوز کو پسند کرنے کے لیے آپ سب کا شُکریہ، یقینی طور پر یہ جادو ہے۔‘

اُنہوں نے لکھاکہ ’یہ ویڈیوز میں نے بغیر سوچے سمجھے صرف تفریح کے لیے بنائی ہیں، آپ سب نے اِن کو سراہا اِس کے لیے شکریہ۔‘

واضح رہے کہ مدھوبالا 1960 اور 1970 کی خوبصورت بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اُنہوں نے نو سال کی عُمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور بالی ووڈ کی بے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔

تازہ ترین