• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جذبات کو کنٹرول کرنے کا فن آتا ہے، دھونی

بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی صرف ایک نام ہی نہیں بلکہ ایک جذبہ بھی ہے، کئی بار یہ جملہ دھونی کے ساتھ استعمال ہوا، انہوں نے اپنے مخصوص انداز کے کھیل سے کئی بار ایک ارب بھارتی شہریوں کے دل کی دھڑکنوں کو تیز کیا۔ انہوں نے بحیثیت کپتان اپنی کامیابی کا راز اپنے ٹھنڈے مزاج کو قرار دیا۔

جذبات کا اظہار کرنے کا معاملہ صرف دھونی کے ساتھ ہی نہیں بلکہ سب کے ساتھ ہے، لیکن دھونی اپنے جذبات کو کس طرح نمٹتے ہیں؟ اس حوالے سے دھونی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب ہماری ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوئی تو انکے جذبات بھی ویسے ہی مجروح تھے جیسے کسی اور کے  ہوسکتے تھے۔

تاہم انہیں دوسروں کے مقابلے میں اپنے  جذبات کو کنٹرول کرنے میں کافی مہارت حاصل ہے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح ہی ہوں، لیکن اپنے جذبات کو دوسروں کے مقابلے میں بہتر انداز میں کنٹرول کرسکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی مجھے بھی غصہ آتا ہے اور مایوسی ہوتی ہے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس کا حل تلاش کرنا زیادہ بہتر ہے بجائے اسکے کہ ہم غصے اور جذبات کا اظہار کریں۔

دھونی نے کہا کہ ایسے وقت میں منصوبہ بندی شروع کردیتا ہوں کہ اب کسے، اور کسطرح استعمال کرنا ہے، دھونی نے کہا کہ حتمی نتائج سے زیادہ اہم وہ عمل ہوتا ہے جس پر ہم کام کررہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ فلسفہ ہے جو وہ اپنی کپتانی کے دوران بار بار استعمال کرتے تھے۔ ٹیسٹ میچز کے دوران دو اننگز ہوتی ہیں، جس میں اس قسم کی منصوبہ بندی کے لیے کافی وقت مل جاتا ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں ایسا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین
تازہ ترین