• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF کا اجلاس جاری، پاکستان سے متعلق اعلان 18اکتوبر کو متوقع

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(FATF) کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، وفاقی وزیر اقتصادی اُمور حماد اظہر کی قیادت میں پانچ رکنی وفد اجلاس میں شریک ہے جبکہ پاکستان کے بارےمیں حتمی اعلان 18اکتوبر کو متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چین کی صدارت میں پیرس میں جاری ہے، پیرس میں ہونے والے اجلاس میں ایف اےٹی ایف پاکستان سمیت دیگر ممالک کی رپورٹس اور اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کےذرائع کے مطابق اجلاس کےاہم فیصلوں کا اعلان 18اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک سے متعلق فیصلہ بھی جمعے کو جاری کیا جائے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ایگزی من لیونے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حتمی رپورٹ انسدادمنی لانڈرنگ کے اقدامات پر جاری ہوگی۔

پاکستان کے لیے گرے لسٹ سے نکلنے یامزیدرہنےکا فیصلہ ہوگا تاہم پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکان بہت کم ہیں صورتحال میں بہتری یا موجودہ صورتحال برقرار رہنے کے امکان زیادہ ہیں۔

تازہ ترین