• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی اور معروف سماجی شخصیت یاس شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ جاپان میں نئے امیگریشن قانون کے تحت دو طرح کے ویزا اہم ہیں، جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

پوسٹ کا مقصد صرف یہ ہے کہ تمام پاکستانی جو ایجنٹوں کو یا پرائیوٹ اداروں کو ان ویزا کے نام پر اپنے کاغذات دے رہے ہیں وہ مکمل گائیڈ لائن حاصل کر سکیں اور لاکھوں روپے ضائع کرنے سے بچ سکیں۔ یہ تفصیلات آپ کو کوئی ترجمہ کر کے نہیں دے گا بلکہ سنی سنائی باتوں سے آپ کو اپنے جال میں اُتار کر نقصان دینے کی کوشش کرنے والے بہت سے ایجنٹ نما لوگ سرگرم ہو چکے ہیں۔

 specified skilled worker or skilled labour

اس ویزا میں جاپان کو پوری دنیا سے کافی تعداد میں سکلڈ لیبر یعنی 14 شعبوں میں ایسے لوگ چاہئیںجو اپنےشعبے میں مہارت اور تجربہ رکھتے ہوں۔ اس ویزا کے لیے جاپان میں پہلے اُن 14 شعبوں میں کسی جاپانی کمپنی سے جاب آفر حاصل کی جاتی ہے جو جاپان سے certificate of eligibility نکلواتی ہے اور اس سرٹیفکیٹ کو جاپان کی ایمبیسی میں ورکنگ ویزا کے حصول کے لیے بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کے اس ویزا کے لیے کسی مخصوص ملک کی قدغن نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں ہنرمند افراد کے لیے یہ ویزا آفر کیا جا رہا ہے اور جاپانی ایمبیسڈرز یا جاپانی حکومت اس کی تشہیر کر رہی ہے یعنی first come first serve (پہلے آو پہلے پاؤ)۔

Technical Training and intern Visa

یہ ویزا ایسے ہنر مند اور ٹیکنیکل مہارت رکھنے والے لوگوں کے لیے ہے جو جاپان میں ٹریننگ لے کر اپنے کیریئر کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے بہت سی خواتین فلپائن سے جاپان maid یعنی آیا بننے کی ٹریننگ لینے کے لیے آئیں۔ اس ویزا کا مقصد یہ ہے کے لوگ ٹریننگ کر کے واپس اپنے ملک جا کر اس فیلڈ میں مزید بہتر طریقے سے کام کر سکیں۔

جاپان میں ایک ادارہ ہے JITCO جو یہ ٹریننگ پروگرام کرا رہا ہے اس کا پاکستان کی منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے ساتھ فروری میں MOU سائن ہوا تھا اور مزید تفصیلات کے لیے ایک معاہدہ ہوا تھا 28 اگست 2019 کو ، جس کے تحت فل وقت پاکستان کے صرف دو ادارے جو حکومت پاکستان کے ماتحت ہیں وہ JITCO میں پاکستان سے trainee بھیجنے کے مجاز ہیں اور اس پر عملدرآمد کے لیے ابھی معملات تہہ کیے جا رہے ہیں اور فلحال کسی پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ کے پاس کوئی ایسی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ پاکستان سے لوگ بھیج سکے۔

پاکستان کے جو دو سرکاری ادارے ایک پراسیس کے تحت اس پروگرام میں ٹریننگ کے لیے trainee بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

i- National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC)

ii- National University of Technology (NUTECH)

پاکستان کی منسٹری اور JITCO کے درمیان معاہدہ کی تفصیلات اور مجاز اتھارٹی کے نام JITCO کے مندرجہ ذیل پیج پر کنفرم کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین