• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: جنازے دیکھ کر شہریوں نے کرفیو توڑ دیا

مقبوضہ وادیٔ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن 74 ویں روز میں داخل ہو گیا، گزشتہ روز شہید ہونے والے نوجوانوں کے جنازے میں شرکت کے لیے کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔

شہداء کے جنازے میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کر کے بھارتی ظلم اور پابندیوں کو مسترد کر دیا۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز گھر گھر تلاشی کے نام پر 3 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

گزشتہ روز شہید کیے گئے کشمیری نوجوانوں زاہد احمد، ناصر اور عاقب احمد کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں میں پہنچے تو کشمیری بھارت کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں اور کرفیو کو توڑتے ہوئے وہاں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیئے: علی گیلانی کا حمایت پر پاکستان سے اظہارِ تشکر

بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں کشمیریوں نے شہداء کے جنازے میں شرکت کی۔

اس موقع پر کشمیریوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔

تازہ ترین