• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی کے چڑیا گھر میں ایک شخص شیر کے سامنے بیٹھ گیا

دہلی کے چڑیا گھر میں ایک شخص شیر کے سامنے بیٹھ گیا


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے چڑیا گھر میں ایک شخص شیر کے انکلوژر میں داخل ہوکر شیر کے سامنے بیٹھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک21 سالہ شخص شیر کے سامنے بیٹھا ہےجبکہ پس منظر میں لوگوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں جو اسے باہر  آنے کا کہہ رہے ہیں۔ چند لمحوں بعد شیر اُس شخص کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے منتظم اور فاریسٹ رینجرز نے انکلوژر میں کود کر مذکورہ شخص کو باہر نکال لیا۔

مذکورہ شخص کا تعلق بہار سے ہے اور اُسے پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین