• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین کونسل کا دو روزہ اہم اجلاس دارالحکومت برسلز میں شروع ہوگیا۔ اجلاس میں کونسل کے تمام 27  ممبران شریک ہیں۔

اجلاس میں آرٹیکل پچاس کے تحت برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے حوالے سے موضوع گفتگو ہے۔ آج صبح اس حوالے سے اہم خبر اس وقت سامنے آئی تھی جب برطانوی وزیر اعظم اور یورپین مذاکرات کاروں کے درمیان بریگزیٹ پر ڈیل کی اطلاع دی گئی تھی

جس کے متعلق دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ لیکن یہ اس جاری اجلاس اور برطانوی پارلیمنٹ کی منظوریوں سے مشروط ہے۔

ڈیل کی اس خبر کو پہلا جھٹکا آج اس وقت لگا جب برطانوی وزیر اعظم کی اتحادی جماعت DUP نے اس ڈیل کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔

یورپین کونسل کا رد عمل آج کے اجلاس کے بعد سامنے آئے گا۔

تازہ ترین