• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر بننے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کتابوں سے ان کی دوستی بہت پرانی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مہوش حیات عالمی متاثر کُن شخصیات میں شامل

ستارۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی سالگرہ کی ایک تصویر اپلوڈ کی۔

یہ بھی پڑھیے: فنکاروں کا مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو جواب

تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ گھٹنوں گھٹنوں چلنے سے بھی پہلے میری کتابوں سے دوستی ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مطالعے کا جادو بہت خاص ہے میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ اس جادو سے مستفید ہو۔

آخر میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پینسل سے لکھنے میں انہیں بہت وقت لگا تھا۔

واضح رہے کہ مہوش حیات مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مہوش حیات کی ’تمغہ امتیاز‘ کیساتھ پہلی تصویر جاری

وزارت انسانی حقوق نے اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے۔

سفیر بننے کے بعد مہوش حیات کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہیں جہاں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع دیے جائیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مقصد میں ان کا ساتھ دیں۔


مہوش حیات نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ لڑکیوں کو اگر ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کیلئے کوشاں خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین