• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
افغانستان: مسجد میں دھماکا، 28 نمازی جاں بحق
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپتال ذرائع نے جاں بحق افراد کی تعداد 32 بتائی ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کی ایک مسجد  میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے کم از کم 62 نمازی جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ، جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

گورنر ننگر ہار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں تمام نمازی ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم ننگر ہار صوبے میں افغان طالبان اور داعش کے جنگجو سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکا اقوام متحدہ کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے ایک روز بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں جولائی اور ستمبر کے درمیان عام شہری غیرمعمولی تعداد میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 30 ستمبر کے دوران ایک ہزار 147 افراد ہلاک اور 3ہزار 139 زخمی ہوئے، جو گذشتہ سال اسی عرصے میں ہونے والی ہلاکتوں سے 42 فیصد زائد ہے۔

تازہ ترین