• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خزانہ کا گرے لسٹ میں رکھے جانے پر ردعمل


پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر وزارت خزانہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد پر کار بند رہے گا۔

پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے موجودہ اسٹیٹس (گرےلسٹ) کو برقرار رکھا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا کہ ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹ پر 12ماہ کی آبزرویشن کی مدت پوری کی جائے گی۔

پیرس میں میڈیا سے گفتگو میں ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے مثبت اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملات مزید بہتر کرنے کے لیے پاکستان کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

تازہ ترین