• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی شعبہ ہو، جاب ہو یا عمر، ہمیں اپنے ذخیرہ الفاظ پر بہت انحصار کرنا پڑتا ہے اور جب کسی خاص موقع پر بات کرتے ہوئے یا کچھ احاطہ تحریر میں لاتے ہوئے کوئی مخصوص لفظ ذہن کے دریچوں میں نہ آئے تو اس وقت کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ 

آپ کسی بھی متبادل لفظ کو استعمال کرکے اپنا کام چلالیں گے لیکن بہت سے لفظ اپنی تحریر و تقریر میں نگینے کی طرح فٹ ہوتے ہیں۔ اسی لئے آپ کو علمی ضرورت کوپورا کرنے یا ذاتی نمو کیلئے اپنے ذخیرہ الفاظ کو مستحکم کرنےاور اس میں وسعت دینے کی کوشش کرنی چاہئے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے الفاظ سیکھنے کا عزم برقرار رکھنا چاہئے۔

ذخیرہ الفاظ میں اضافے کے ذریعے آپ زیادہ واضح اور جامع طور پر بات کرنےاور لکھنے کے اہل ہوں گے۔ پھر لوگ آپ کی بات زیادہ آسانی سے سمجھیں گے اور آپ اپنے اس خیال کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے کہ آپ ایک قابل انسان ہیں۔ نئے الفاظ سیکھنا بھی ایک دلچسپ سرگرمی ہے، آپ نئے الفاظ سیکھنے کے لئے کسی دوست، گھرکے فرد یا روم میٹ کو چیلنج کرسکتے ہیں۔اس مضمون میں ذخیرہ الفاظ کو بہتر بنانے اور نئے الفاظ سیکھنے کے آسان طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

زیادہ سے زیادہ مطالعہ

آپ جتنا زیادہ پڑھیں گے خاص طور پر ناوّل، ادبی مجلے، رسائل اور اخبارات کے مطالعے سے آپ کے سامنے زیادہ الفاظ آئیں گے۔ جب آپ نئے الفاظ پڑھتے ہیں، جن کے معنی معلوم نہ ہوں تو پھر وضاحت کے لیے آپ ڈکشنری دیکھتے ہیں، اس طرح وہ الفاظ آپ کے ذہن میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں اور پھر وقت پڑنے پر خود بخود آپ کے ذہن میں آموجود ہوتے ہیں ، جنہیں آپ اپنی بات چیت یا تحریر میں بآسانی استعمال کرلیتے ہیں۔

لغت اور تھیسارس کا استعمال

پرنٹ، سافٹ ویئر یا آن لائن میں آپ جو بھی ورژن پسند کرتے ہیں، اسے استعمال کریں۔ جب آپ کوئی نیا لفظ تلاش کرتے ہیں تو اس کے تلفظ، معنی یا زبان جاننے کیلئےلغت دیکھیں۔ اس کے بعد، تھیسارس پر جائیں اور اسی طرح کے مزید الفاظ، فقرے، متضاد اور مترادفات تلاش کریں۔ ان الفاظ کے درمیان کی باریکیاں سیکھیں اورا نہیں اپنے جملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ 

جرنل کا استعمال کریں

آپ جو الفاظ دریافت کرتے ہیں ان نئے الفاظ کی فہرست ترتیب دینا ایک اچھا خیال ہے تاکہ آپ دوبارہ اس فہرست سے رجوع کرسکیں اور آہستہ آہستہ اپنے روزمرہ کے الفاظ میں انھیں استعمال کرسکیں۔ نیز، اپنے تمام نئے الفاظ کا جرنل رکھنا بھی مزید الفاظ سیکھنے کے لیے مثبت کمک فراہم کرسکتا ہے، خاص کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ نے پہلے ہی کتنے نئے الفاظ سیکھ لیے ہیں۔ روزانہ اس فہرست میں سے چند الفاظ اپنی روزمرہ گفتگو میں استعمال کریں، اس طرح وہ آپ کو یاد ہوجائیں گے۔

روز نیا لفظ سیکھیں

روزانہ کے الفاظ کا کیلنڈر یا ویب سائٹ استعمال کریں یا سیکھنے کے لئے اپنے الفاظ کی فہرست تیار کریں۔ یہ ایک بہت اچھی تکنیک ہے، جسے بہت سارے لوگ نئے الفاظ سیکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ نقطہ نظر کچھ لوگوں کے لیے بہت سخت یا بورنگ ہوسکتا ہے، لہٰذا اگر آپ یہ طریقہ استعمال کرتے ہیں توایک ہفتے یا ایک مہینے بعد ان الفاظ کو دہرائیں۔

گیمز کے ذریعے سیکھیں

لفظوں کے کھیل آپ کو چیلنج کرتے ہیں اور آپ کو نئے معنی تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ نئے الفاظ آپ کے ذخیرہ الفاظ کو وسعت دینے میں ایک بہترین تفریحی سرگرمی ثابت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کراس ورڈ پہیلیاں، ایناگرام، ورڈ جمبل، ا سکریبل اور بوگل وغیرہ بہترین ہیں۔

گفتگو سے سیکھیں 

دوسرے لوگوں سے محض گفتگو کرنا بھی آپ کو نئے الفاظ تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ پڑھنے کی طرح، جب ایک بار آپ کوئی نیا لفظ سنیں تو اسے بیان کرنا یاد رکھیں تاکہ بعد میںآپ اس کا مطالعہ کرسکیں اور پھر آہستہ آہستہ اس لفظ کو اپنے ذخیرہ الفاظ میں شامل کریں۔

کچھ دیگر مشورے

اس مضمون میں بیان کردہ نکات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو اپنے الفاظ کو وسعت دینے اور انگریزی زبان کے استعمال کو مستحکم کرنے کیلئے نئے الفاظ کی دریافت اور سیکھنے کےعمل میں بہتر ہونا چاہئے۔ یاد رکھیں کہ سیکھے گئے نئے الفاظ کو اپنی تحریر میں شامل کرنے اور انھیں بول چال میں استعمال کرنے کی مشق کرنا چاہئے ورنہ خدشہ ہوتا ہے کہ یہ آپ کے ذہن سے نکل جائیں۔ ذخیرہ الفاظ بڑھانے کی چند بہترین ویب سائٹس ذیل میں درج ہیں۔

Word-of-the-Day

English Word Information

Get The Words

Improving Vocabulary

Vocab Vitamins

تازہ ترین