• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت سے لوگ بائیوٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو ڈاکٹر سمجھتے ہیں کیونکہ انھوں نے ہر وقت لیب کوٹ پہنا ہوتاہے اور وہ زندگی بچانے والی ادویات یا آلات کی تیاری میں مگن رہتے ہیں۔ یہ تصور بھی بائیوٹیکنالوجی کے کیریئر کو اپنانے والوں کیلئے خوش آئند ہے، تاہم بائیو ٹیکنالوجی کی تعلیم میں صرف یہی ایک آپشن نہیں ہے۔ بہت ساری دلچسپ دریافتوںاور نئےمسائل حل کرنے کے ساتھ بائیو ٹیکنالوجی کے پیشہ ور افراد بہت سے طریقوں سے دوسروں کی زندگیوں میں بڑا فرق پیدا کرسکتے ہیں۔

بائیوٹیکنالوجی کی صنعت ایک اہم معاشی ڈرائیور ہے، جس نے گذشتہ سال کے اعداد وشمار کے مطابق تقریباً140ارب ڈالر ریونیو پیدا کیا اور اس وقت امریکی بائیوٹیکنالوجی فرمز 1.66ملین سے زائدافراد کو ملازمت د ے چکی ہیں لیکن جس تیزی سے جدت طرازی ہورہی ہے، ہنر مند اور پیشہ ور افراد کی مانگ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

بائیوٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو جس چیز کا ادراک نہیں ہوتا، وہ یہ کہ اس میں طلبا کے لئے کیریئر کے بہت سے راستے ہیں۔ میڈیکل ڈیوائس یا فارماسیوٹیکل کمپنی میں بطور ایسوسی ایٹ سائنسدان یا ٹیکنیشن کی ملازمت سے قطع نظر انہیں دیگر راستوں کو بھی کھوجنا چاہئےجیسے کہ تحقیق و ترقی، کوالٹی اشورنس / ریگولیٹری امور، مینوفیکچرنگ، طبی تحقیق، حکومتی پالیسی سازی، سوفٹ ویئر انجینئرنگ، فوڈ، غذائیں، مویشی اور ماحولیاتی سائنس، فروخت اور تکنیکی مدد، بزنس مینجمنٹ اور پروجیکٹ مینجمنٹ سمیت بہت سی دیگر فیلڈز ان کے استقبال کیلئے موجود ہیں۔

چونکہ بائیوٹیکنالوجی کا بہت ساری صنعتوں پر اطلاق ہوتاہے ،لہٰذا پیشہ ور اور ماہر افراد کیلئے سرکاری ایجنسیوں، نجی کمپنیوں، ریگولیٹری اداروں ، یا کلینکل لیبارٹریوں کے دروازے کھلے ہیں۔ ان میں بائیوٹیکنالوجی کےچھوٹے اسٹارٹ اَپس اور عالمی دواساز کمپنیوں سے لے کر وفاق کے مالی تعاون سے چلنے والی تنظیموں جیسے محکمہ زراعت اور قومی ادارہ صحت جیسے ادارے شامل ہیں۔ ذیل میں کچھ انتہائی مطلوب بائیوٹیکنالوجی کیریئر ہیں، جو آپ کے مستقبل کی تشکیل کرسکتےہیں۔

بائیومیڈیکل انجینئر

بائیو میڈیکل انجینئر، انجینئرنگ اور حیاتیاتی مہارت کا امتزاج ہوتا ہے تاکہ حیاتیات اور دوائیوں میں مسائل کے حل کو ڈیزائن کیا جاسکے۔ مریض کی دیکھ بھال کے معیار اور تاثیر کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ وہ بائیو میڈیکل آلات، طبی سوفٹ ویئر، مصنوعی اعضاء اور تشخیصی مشینیں ڈیزائن کرتے ہیں۔

بائیو کیمسٹ

حیاتیاتی سائنس دان زندہ چیزوں اور حیاتیاتی عمل کی کیمیائی خصوصیات جیسے خلیوں کی نشوونما ، موروثیت اور بیماریوںکی وجوہات کا مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ پیچیدہ تحقیقی منصوبے چلاتے اور کثرت سے پروٹین، لیپڈز (چربی)، ڈی این اے، کاربوہائیڈریٹ (شکر) اور دیگر اشیا کی درجہ بندی، تجزیہ اور ترکیب بناتے ہیں۔ وہ ایسی مصنوعات اور پروسیسز کی تشکیل کیلئے ٹشوز اور حیاتیاتی عوامل پر ادویات، ہارمونز اور غذائی اجزا کے اثرات کی بھی تحقیق کرتے ہیں، جو انسانی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں۔

بائیو لوجیکل / کلینکل ٹیکنیشن

انہیں میڈیکل لیبارٹری کے سائنسدانوں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ حیاتیاتی تکنیکی ماہرین نمونے جمع کرتے ہیں، ٹیسٹ کرتے ہیں اور جسمانی سیالوں، ٹشوز، بیکٹیریا کی ثقافتوں اور دیگر مادوں کے نتائج کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اعداد و شمار جمع کرنے ، تجزیہ کرنے اور ماڈل بنانے کیلئے یہ تکنیکی ماہرین لیب کے آلات، جدید روبوٹکس، خصوصی کمپیوٹر سوفٹ ویئر اور خودکار آلات استعمال کرتے ہیں۔

طبی سائنسدان

طبی سائنسدان بیماریوں اور ان کی روک تھام کے طریقوں کی تحقیقات کرکے مریضوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے کلینکل ریسرچ کرتے ہیں، وہ طبی آلات کی تیاری اور جانچ بھی کرسکتے ہیں۔ وہ کثرت سے زہریلے مواد، پیتھوجنز(Pathogens)اور دائمی بیماریوں کے اسباب اور علاج کی تحقیقات کے لئے طبی نمونے تیار کرتے ہیں اور ان کا تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ سائنس دان ادویات کی اثر پزیری، غذاؤں اور ادویات کے مرکبات کی بڑے پیمانے پر تیاری اور تقسیم کے طریقوں کو معیاری بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

مائیکروبائیولوجسٹ

مائیکروبائیولوجسٹ بائیو میڈیکل اور صنعتی مصنوعات تیار کرنے کے لئے وائرس، بیکٹیریا اور مدافعتی نظام کا مطالعہ کرتے ہیں۔ متعدی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں مدد کے لئے یہ پیشہ ور ماہر پیچیدہ تحقیقی منصوبے اور لیب تجربات کرتے ہیں۔

پروسیس ڈویلپمنٹ سائنسدان

پروسیس ڈویلپمنٹ سائنسدان کسی تنظیم کی لیب میں مینوفیکچرنگ کے عمل کی نگرانی اور معیار و کارکردگی کو بڑھانے کے طریقوں کی تلاش کرتے ہیں۔ ایک بار جب نئی مصنوعات تیار ہوجائیں یا تیار کرنے کے لئے منظور ہوجائیں تو یہ سائنسدان معیاری پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے پیداوار کی پیمائش کرنے کے طریقے تیار کرتے ہیں۔

بائیو مینوفیکچرنگ اسپیشلسٹ

بائیو مینوفیکچرنگ کے ماہرین مصنوعات کی تیاری کے پورے عمل میں پاکیزگی، حفاظت، طاقت اور معیار کی سخت ضروریات کو پورا کرنے کی ضمانت کیلئے ٹولز اور طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بائیو مینوفیکچرنگ میں اکثر انسانی بیماریوں کے علاج یا علاج کے لئے استعمال ہونے والے پروٹین کی بڑے پیمانے پر پیداوار شامل ہوتی ہے، تاہم ان ماہرین کو وفاقی، صوبائی اور صنعت کے ضوابط سے متعلق معیارات کا مکمل علم ہونا چاہئے۔

تازہ ترین