• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کا مہنگائی پر عوام کو صبر کا مشورہ

شاہد آفریدی کا مہنگائی پر عوام کو صبر کا مشورہ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھی مہنگائی پر عوام کو صبر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے اور حکومت کو وقت دینا چاہیے۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے اچھی کپتانی کی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر طریقے سے چلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاحی کاموں کے لیے پورے پنجاب میں 10 دن کا سفر ہے، دورے کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کوشش کرنا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں، کروڑوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خاص طور پر بچیاں اسکول نہیں جاسکتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے، انہیں اسکول لانا ہے، تعلیم دلوانی ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین مہنگائی کے معاملے پر عوام کو صبر کا مشورہ دے چکے ہیں۔

تازہ ترین