• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، جس سے رواں سال خیبر پختونخوا میں پو لیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں پولیو کے دو نئے کیسز سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہاں لکی مروت کی 7 سالہ بچی اور 21 ماہ کے بچہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو حفاظتی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ رواں سال خیبر پختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔

تازہ ترین