• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی ہاکی ٹیم کو اہم مقابلے کا سامنا، ہاکی میچ کا انعقاد

قومی ہاکی ٹیم کو اہم مقابلے کا سامنا، ہاکی میچ کا انعقاد
پاکستان کھوکھو فیڈریشن کے اجلاس کے موقع پر فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحید اور دیگر کا گروپ

قومی ہاکی ایک بار پھر اپنی تاریخ کے اہم ترین مقابلے کے لئے ان دنوں جر منی میں ہے جہاں وہ آج اور کل میزبان ٹیم کے ساتھ دو پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد اپنی اصل منزل ہالینڈ جائے گی جہاں اسے اگلے سال جاپان میں ہونے والے اولمپک گیمز کے ٹکٹ کے حصول کے لئے ہالینڈ جیسی مضبوط حریف کا سامنا ہوگا،بظاہر پاکستان کے لئے اس کیخلاف جیت کے امکانات حددرجہ کم ہیں اور کوئی معجزہ ہی اسے جاپان کی راہ دکھا سکتا ہے، تاہم قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید اس حوالے سے پر امید ہیں کہ ٹیم وہاں بہتر نتائج دے گی، ان کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز رسائی رائونڈ میں ہمیں ہالینڈ جیسی مضبوط اور دنیا کی بہترین ٹیم کا سامنا ہے ، میچز آسان نہیں ہیں مگر ہم نے ان میچوں کیلئے بھر پورٹریننگ کی ہے، مایوس نہیں ہیں ، اور نہ کوئی خوف ہے،ہالینڈ روانگی سے قبل جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ اچھے نتائج کے ساتھ کامیابی حاسل کریں، کھلاڑیوں پر بہت زیادہ محنت کی گئی ہے، ان کو گیم پلان ہالیند کی کنڈیشن دیک کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ جرمنی کے خلاف دو میچز سے یورپ کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ملے گا، خواجہ جنید نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو جیت کی ٹریک پر لانے میں کچھ وقت درکار ہوگا جس کے لئے ایشیائی ٹیموں کے ساتھ ساتھ یورپ ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلے کی ضرورت ہے، حکومت کو اس جانب توجہ دینا ہوگی ،کھلاڑیوں کے مالی اور معاشی مسائل کو حل کیا جانا چاہئے تاکہ وہ دل جمعی کے ساتھ مالی مشکلات سے باہر نکل کر اچھی پرفارمنس دکھا سکیں، قومی کر کٹ ٹیم کے تمام فار میٹ سے سرفراز احمد کی برطرفی کی خبریں گذرے ہوفتے کی بڑی خبر بنی جس کو سوشل میڈیا اور دنیا بھر کے میڈیا نے بہت زیادہ اہمیت دی، ان کی برطرفی پرسابق صونائی وزیر کھیل اور صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنوانے والے کپتان کو صرف ایک سیریز میں شکست پر فارغ کرکے کرکٹ بورڈ نےبڑی ذیادتی کی ہے، پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کا ان کو یہ صلح دیا گیا کہ انھیں ٹی ٹوئینٹی کا کپتان بھی نہیں رکھا گیا، ان کی سبکدوشی میں بولنگ کوچ وقار یونس اور مصباح الحق کا بہت بڑا کردار ہے،انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کا کپتان نامزد کیا جائے اور بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

قومی ہاکی ٹیم کو اہم مقابلے کا سامنا، ہاکی میچ کا انعقاد
محمد ریحان خان سنیئرڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظُمٰی کراچی ملازمت سے ریٹائر منٹ کے موقع کیک کاٹتے ہوئے

سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ کی سربراہی میں مقامی ہوٹل پر منعقد ہوا جس میں چیئرمین سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن عارف وحید خان ،سیکرٹری ریحانہ آصف ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری وسیم حیدر جعفری ،خزانچی طارق خان ،پاکستان کھو کھو فیڈریشن کے سیکرٹری شبیر احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔صدر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ ہم کورس کے فوراً بعد پاکستان کھو کھو فیڈریشن کے تعاون سے کھو کھو کے کئی ایونٹس منعقد کریں گے ۔جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ 

چیئرمین عارف وحید نے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جس میں چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ،وائس چیئرمین شبیر احمد ،عارف وحید خان ،کورس ڈائریکٹر طارق خان کوآرڈینیٹر آف کورس ریحانہ آصف جبکہ سید اصغر حسین ،وسیم حیدر جعفری اور مریم کیریو ممبرز ہونگے ۔ سرگودھا میںقومی انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل فیصل آباد ڈویژن نے جیت لیا، دفاعی چمپئن لاہور ڈویژن نے دوسری اور اسلام آباد ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کے صدر غلام محمد خان نے شاندار انتظامات اور کھلاڑیوں و آفیشلز کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سرگودھا ڈویژن کے صدر مستنصر احمد چیمہ اور اُن کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے صدر ریکارڈو فریکری نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتاہے پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصا خواتین اس کھیل میں اپنی بھرپور دلچسپی کامظاہرہ کررہی ہیں ڈبلیو بی ایس سی آئندہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کو سافٹ بال کی جدید ٹریننگ اور کوچنگ کے ہرممکن مواقع فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بیچ گیمز کے موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو بھی موجود تھیں ریکارڈو فریکری نے کہا کہ سافٹ بال فیڈریشن پاکستان نے بہت کم عرصے میں نہ صرف اس کھیل کواپنے ملک میں متعارف کرایا ہے بلکہ ان کی بھرپور کاوشوں کے باعث آج پاکستان میں سافٹ بال گراس روٹ لیول پر بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے ,جوہر ٹیبل ٹینس کلب گلستان جوہرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی ساؤتھ ایشین گیمز اور اسلامک گیمز میں پاکستان کے لئے ٹیبل ٹینس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی سعدیہ راحیل نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں اچھی کوچنگ سے ہی مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں،اس موقع پر سابق انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی عارف ناخدا،سہیل حیات، جاوید حیات، اصغر عظیم، فرخ کمال اور دیگر نے بھی خطاب کیا، سعدیہ راحیل نے کہا کہ ٹیبل ٹینس میں نئے کھلاڑیوں کو گروم کر کے ہی ہم بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے الیون اور کے ایچ اے بلیو کے مابین ایک نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا۔کے ڈی اے الیون نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے فتح حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، نوجوان محنت کرکے اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔قومی کھیل کے فروغ کیلئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ضروری ہے، کوشش ہے کہ ادارہ ترقیات اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ماہوار کی بنیاد پر ٹورنامنٹ منعقد کرائیں۔ 

بہت جلد اسپورٹس لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا،۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سابق اولمپیئن حنیف خان، پرویز اقبال، ریاض الدین، کے ایچ اے کے چیئرمین عارف اللہ حسینی،کے ایچ اے کے صدر حیدر حسین، نائب صدر ڈاکٹر ماجد، اسماء علی شاہ، ناہید فاطمہ، اسپورٹس آرگنائزر حاجی غلام محمد، ایم پی اے عمران علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس کو آرڈی نیٹر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار بھی موجود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین