• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ورلڈ بیچ گیمز: انعام بٹ قوم کو خوشی دینے میں کامیاب

گذشتہ دنوں دوہا قطر میںچ پہلے ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز (انوک) ورلڈ بیچ گیمز شاندار اور یاد گار انداز میں ختم ہوئے اکتاراکے ساحل سمندر پر پانچ روزہ بیچ گیمز میں باسکٹ بال، فٹبال،ہینڈ بال، کراٹے، اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلمبنگ، سوئمنگ، ٹینس، ٹرائی تھالون، والی بال، واٹر اسکنگ اور ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں 97ممالک کے 1240 ایتھلیٹس نے حصہ لیا اسپین نے دس میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

جس میں سات گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈز شامل تھے، برازیل دوسرے اور اٹلی تیسرے اور امریکا چوتھے نمبر پر رہا، پاکستان ایک گولڈ میڈل کے ساتھ 14ویں پوزیشن پر رہا،میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی صرف ریسلنگ تک محدود تھی جس میں پاکستان کے سپوت محمدانعام بٹ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 90کلوگرام کیٹگری میں اولمپک برانز میڈلسٹ جارجیا کے ریسلر مارساداتوکو فائنل میں شکست سے دوچار کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے سینے پر سجا کر پوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیا کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ محمدانعام بٹ نے بڑی بہادری اور حوصلے کے ساتھ اپنے حریف کیخلاف کامیابی حاصل کر کے ایک اور ٹائٹل کاتاج اپنے نام کرلیا۔

 تین منٹ پر مشتمل فائٹ میں ابتدائی دو منٹ جارجیا کے مارسا داتو نے انعام بٹ پر سبقت حاصل کرتے ہوئے دوپوائنٹس حاصل کرلئے مارساداتوکو چیمپئین بننے کیلئے لئے صرف ایک پوائنٹ درکار تھامگر کھیل کے آخری منٹ میںانعام بٹ نے فائٹ بیک کرتے ہوئے نہ صرف اسکور برابر کیا بلکہ مزیدتین پوائنٹس کی سبقت حاصل کرکے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیااس موقع پر انعام بٹ نے اپنا گولڈ میڈل مقبوضہ کشمیر کے شہداء اور وہاں حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے نام کردیا ،پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر عبدالمبین چودھری بحیثیت چیف ڈی مشن اور سیکرٹری ارشدستار بطور کوچ وہاں موجود تھے۔ 

فائنل جیتنے کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن نے انعام بٹ کو فون کر کے پاکستان کیلئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو انعام بٹ پر فخر ہے فائنل کے اگلے روز قطرمیں تعینات پاکستان کے قائم مقام سفیر مسعودگل کی جانب سے ورلڈبیچ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کیلیے سونے کاتمغہ جیتنے والے محمدانعام بٹ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر عبدالمبین چودھری، سیکریٹری جنرل ارشد ستار اور راقم الحروف سمیت قطرمیں مقیم اہم پاکستانی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر قطر میں پاکستانی قائم مقام سفیر مسعود گل کاکہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کے سفیرہوتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین