• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز پرفارم کرکے دوبارہ جگہ بنا سکتے ہیں، چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں، وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے دوبارہ ٹیم میں جگہ بناسکے ہیں۔

مصباح الحق نے بتایا کہ سرفراز احمد کی بحیثیت کپتانی برطرفی کا فیصلہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کیا تھا ، ان کا ٹیم میں انتخاب نہ کیے جانے کی وجہ ناقص فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے، سرفراز کے پاس موقع ہے فارم حاصل کریں، ان کے لیے سلیکشن کے دروازے کھلے ہیں اور یہی پیغام سب کے لیے ہے۔

ٹیم کے اعلان کے موقع پر شعیب ملک اور محمد حفیظ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی حکمت عملی کے تحت شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شمولیت پر غور نہیں کیا گیا۔

چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، البتہ وہ ٹیسٹ اسکوڈ میں شامل ہیں ،جبکہ حسن علی انجری کی وجہ سے دونوں اسکوڈ سے باہر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین