• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی کرکٹرز کی ہڑتال، دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا

بنگلادیشی کرکٹرز کی ہڑتال، دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا


بنگلادیشی کرکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے بعد ٹیم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا۔

بنگلادیشی ٹیم نے 3 نومبر سے شروع ہونے والے دورہ بھارت کے دوران تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، تاہم بنگلادیشی کرکٹرز اپنے 11 نکاتی مطالبات کی منظوری تک ہر قسم کی کرکٹ سرگرمی سے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

بنگلادیشی کرکٹرز کی ہڑتال، دورہ بھارت خطرے میں
بنگلادیشی کرکٹرز11 نکاتی مطالبات کی منظوری تک ہر قسم کی کرکٹ سرگرمی سے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

سینئر کھلاڑیوں شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے پیر کو اکیڈمی گراؤنڈ میرپور میں دیگر کھلاڑیوں محموداللّٰہ ریاض، مہدی حسن مرزا، عرفات سنی، جنید صدیق، انعام الحق جونیئر تسکین احمد، الیاس سنی، فرحاد رضا کے ہمراہ  پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔

بنگلادیشی کھلاڑیوں کے مطالبات میں پے منٹ اسٹرکچر اور ڈھاکا پریمئر لیگ، نیشنل کرکٹ لیگ اور بنگلادیش پریمئر لیگ میں پریکٹس کی سہولیات میں بہتری کھلاڑیوں کے اہم مطالبات میں شامل ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں کھلاڑیوں کے مطالبات پر غورکیا جائے گا اور جلد ازجلد اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ بغاوت جیسی صورتحال ہے،پلیئرز نے باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا تاہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

افغانستان کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں حالیہ شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے قانون پر عملدرآمد شروع کیا ہے جس کے تحت بنگلادیش پریمئر لیگ کی ہر ٹیم میں کم از کم ایک لیگ اسپنر کو ضرور شامل کیاجائے گا، بورڈ نے اس حکم پر عمل نہ کرنے پر دو ٹیموں کے ہیڈ کوچز کو بھی معطل کردیا تھا۔

تازہ ترین