• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی نے اظہرالدین کو پیچھے چھوڑ دیا


بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو فالو آن پر مجبور کرکے سابق کپتان اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوہلی نے اظہرالدین کو پیچھے چھوڑ دیا
ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کسی بھی ٹیم کو 8 مرتبہ فالو آن پر مجبور کیا ہے۔

پیر کو رانچی ٹیسٹ کے دوران بھارت نے جنوبی افریقا کوصرف 162 رنز پر آؤٹ کرکے 335 رنز کی برتری لے لی اور مہمان ٹیم کو فالو آن پر مجبور کردیا، یہ آٹھواں موقع ہے جب ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کسی ٹیم کو فالو آن کرایا ہے۔

اس سے قبل محمد اظہر الدین نے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے کسی بھی ٹیم کو سات مرتبہ فالو آن پر مجبور کیا تھا۔

ایم ایس دھونی نے اپنے کیئر یر کے دوران پانچ جبکہ ساروگنگولی نے چار مرتبہ یہ کار نامہ انجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بھوک اور افلاس کے شکار نوجوان کرکٹر کا ریکارڈ

بھارتی ٹیم پہلے ہی دو۔صفر سے سیریز اپنے نام کرچکی ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم رانچی ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز میں وائٹ واش کرسکتی ہے۔بھارت نے اپنی ہی سرزمین پر یہ گیارہویں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔

کپتان کی حیثیت سے اپنا 51 واں ٹیسٹ کھیلنے والے ویرات کوہلی تیسرے ٹیسٹ میں متاثر کن پرفارمنس نہ دکھاسکے اور صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: جذبات کو کنٹرول کرنے کا فن آتا ہے، دھونی

دوسری طرف نئے ٹیسٹ اوپنر روہیت شرما نے پہلی ڈبل سنچری بنائی ہے، جبکہ نائب کپتان اجنکیا رہانے  نے بھی سنچری اسکور کی،  یوں بھارت نے 497رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، وہ آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شعیب اختر نے گنگولی کو عمران خان جیسا لیڈر قرار دیدیا

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ویرات کوہلی نے 82 ٹیسٹ میچوں میں 54 اعشاریہ 77 کی اوسط کے ساتھ 7ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 26 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 254 ناٹ آؤٹ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین