• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں، خسرو بختیار

کراچی کے عوام کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں، خسرو بختیار


وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نےکراچی کے عوام کے صبر کو سلام پیش کردیا۔

گورنر ہاؤس میں عمران اسمٰعیل کے ہمراہ پریس بریفنگ میں خسرو بختیار نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کی بہتری کے لیے ایک قدم اٹھائے گی، وفاق دو قدم اٹھائے گا، گرین لائن منصوبہ 9 ماہ میں آپریشنل ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور اور دیگر منصوبوں میں پانی کی گنجائش بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، وفاق عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے 440 ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے کراچی میں جلد شروع کرنے جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق نے کراچی کے ریڈ لائن منصوبے کے لیے 78 ارب روپے کا قرضہ منظور کیا ہے، یلو لائن پر 61 ارب روپے خرچ ہوں گے، دونوں منصوبے ایکنک نے منظور کرلیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکنک نے کراچی کے ایک اور منصوبے کے لیے 34 ارب روپے منظور کیے ہیں، وفاق اپنی طرف سے پورا تعاون جاری رکھے گا، کے سی آر 2 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔

خسروبختیار نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے لیے گرین لائن اور ٹرین کا نظام دے رہی ہے، حکومتی اقدامات سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر ہوگا، وفاقی حکومت اپنے حصے کی رقم دے گی۔

تازہ ترین