• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دبئی اسٹار کا عالمی اعزاز عاطف اسلم کے نام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف نام عاطف اسلم نے دبئی کی ’واک آف فیم‘ کی تقریب میں ’دبئی اسٹار‘ کا اعزازا اپنے نام کرلیا۔

عاطف اسلم نے نہ صرف پاکستان میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے بلکہ اب بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی اُن کے قدم چوم رہی ہے۔

پاکستانی گلوکار کو دبئی میں ہونے والی واک آف فیم کی تقریب میں دبئی اسٹار کے اعزاز کے لیے نامز کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے عاطف اسلم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصایر اور ویڈیوز بھی جاری کیں۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دبئی اسٹار میں مجھے میرا اپنا ستارا ملنا ایک اعزاز کی بات ہے، میں دنیا کے بہترین فنکاروں میں نامزد کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ ’دبئی اسٹار‘ نے بھی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عاطف اسلم کی صلاحیتوں کو سراہنے کے ساتھ ان کی خوبصورت آواز کو پاکستان کی بہترین آوازوں میں سے ایک قرار دیا گیا۔

تقریب میں شرکت کے دوران عاطف اسلم نے کہا کہ یہ (دبئی) ایک زندہ دل شہر ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ واحد ملک ہے جہاں گھومنا پھرنا مجھے سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔

عاطف اسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کے لیے پرفارمنس دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اور بھارتی دنیا کے کونے کونے میں آباد ہیں، لیکن یہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں برصغیر کے عوام کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور مجھے یہ حقیقت پسند ہے کہ میری موسیقی یہاں بھی سنائی دیتی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی اسٹار ایمار کا ایک پروجیٹ ہے جس نے ڈاؤن ٹاؤن دبئی کا زیادہ تر حصہ تعمیر کیا ہے۔

اس علاقے میں دنیا کے نامور اداکاروں کے اپنے اسٹارز موجود ہیں جن میں جیکی چین، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔

عاطف اسلم نے ایونٹ کے دوران دیگر اسٹارز کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں جن میں بالی ووڈ اکاراہ سونم کپور بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کو حکومت پاکستان کی طرف سے بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین