• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روس نے پولینڈ کو ہرا کر سوکا ورلڈ کپ جیت لیا
روس سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ کو2-3 سے شکست دے کرسوکا فٹیال کا نیا ورلڈ چمپئن بن گیا

روس سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولینڈ کو 2-3سے شکست دے کر سوکا فٹبال کا نیا ورلڈ چمپئن بن گیا۔

لارڈ شہزاد علی، چیف ایگزیکٹیو، مانٹریال ہولڈنگز نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی پیش کی۔ شاہ زیب ٹرنک والا و دیگر لیژر لیگز آفیشلز نے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔

یونان کے شہر کریٹ کے دی لیژر لیگز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں رمضانوف نے 12ویں اور13ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 2 گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پولش ٹیم نے 23ویں اور 29ویں منٹ میں 2 گول اتارے لیکن مقررہ وقت میں وہ روس کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہے۔

میزبان یونان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں مالدووا کو 1-2 سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

رون ایٹ کنسن، ڈائریکٹر انگلینڈ سوکا اینڈ سابق منیجر مانچسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا، ڈیوڈ لیون، سی ای او لیژر لیگز انٹرنیشنل اور کرسٹاف کوچی، ہیڈ آف مارکیٹنگ جرمنی نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور تمام شریک ممالک کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

ایونٹ میں جرمنی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس میں انہیں 3-2 سے شکست ہوئی تھی۔

ٹرنک والا فیملی پاکستان میں لیژر لیگز فٹبال کی ترقی کیلئے جو خدمات انجام دے رہا ہے اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ آ ئندہ برسوں میں پاکستان فٹبال ٹیم حریف ٹیموں کیلئے خطرہ ثابت ہوگی۔

تازہ ترین