• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سانحہ کارساز کی یاد میں دعائیہ تقریب
سانحہ کارساز کی یاد میں پی پی پی سعودی عرب کی تقریب کے شرکاء دعاکررہے ہیں

دنیا بھر کی طرح پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیراہتمام سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقادکیا گیا۔جس میں سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔دعائیہ تقریب جدہ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پی پی پی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری نے کی۔ 

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اجلاس میں یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور پروگرام کے آخر میں شہداء کارساز کے لیے فاتحہ خوانی اور شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لے دعائیں کی گئیں۔

نوجوان شاعر آفتاب ترابی نے شرکاء کو خوشی آمدید کہتے ہوئے سانحہ کارساز کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا۔ ملک جاوید حسین ، محمد اعجاز خان، کلیم خان ، محمد الیاس اعوان ، سردار عبدالقیوم خان ، خلیل احمد ، خالد گجر ، سجاد احمد اور زمرد خان سیفی نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 177 شہداء اور 600 سے زائد زخمی افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی سے وابستگی کی ایک انمٹ تاریخ رقم کی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے جانثاروں کی قربانی زندہ و جاوید ہے- 

ملک و قوم کے لیے بالخصوص ہمارے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور سانحہ کے حوالےسے کہا کہ جمہوریت دشمن سازشی عناصر نے محترمہ بے نظیر بھٹو اور مرکزی قیادت پر کارساز کراچی میں جان لیوا حملہ کیا لیکن ،جیالوں نے اپنی جان کے نذرانے دے کر دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی تمام تر سازشوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے استحکام کی بھی دعا ئیں کیں۔

تازہ ترین