• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی، اٹالین اور چائنیز کے بعد اب کونٹینینٹل کھانے

ہمارے ہاں لوگ کھانے پینے کے خاصے شوقین پائے جاتے ہیں۔اپنے روایتی کھانے تو خوب شوق سے کھاتے ہیں ساتھ ہی ساتھ دوسرے ممالک کےکھانے بھی بہت پسند کیے جاتے ہیں۔تھائی ،اٹالین، چائنیز کے ساتھ ساتھ کونٹینینٹل فوڈ بھی خوب شوق سے کھایا جاتا ہے۔

یہ یورپین کھانوں کا حصہ ہیں۔ہمارے ریسٹورینٹس میں کونٹینینٹل فوڈ کا باقاعدہ مینیو موجود ہے۔ جس میں طرح طرح کی ڈشز ہوتی ہیں۔ اب گھروں میں بھی کونٹینینٹل فوڈ باآسانی بنایا جاسکتا ہے۔گھر بیٹھے مختلف ریسیپیز کی مدد سےمزیدار کونٹینینٹل ڈشز تیار کی جاسکتی ہیں۔

ان کھانوں میں مختلف سوسز کا استعمال کیا جاتا ہے جو ان کو لذیذ اور ذائقہ دار بناتی ہیں۔ان میں مختلف گوشت کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ چند مزیدار کونٹینینٹل ڈشز کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

لوڈڈ نیچوز ود چکن نگٹس

سالسہ کے اجزاء:

ٹماٹر۔ ڈیڑھ کپ

لہسن کی جویں۔ 4عدد

لیموں کا رس۔ 1کھانے کا چمچ

دھنیے کے پتے ۔آدھا کپ

ایلا پینو۔آدھا کپ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ 1چائے کا چمچ

پیاز۔ آدھا کپ

تازہ سبز مرچیں۔ 3عدد

سار کریم بنانے کے اجزاء:

کریم ۔آدھا کپ

دودھ۔ 2کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔ 2چائے کے چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

نیچوز کے اجزاء:

مکئی کا آٹا۔ 1کپ

میدہ ۔آدھا کپ

بیسن ۔آدھا کپ

پیپریکا پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ

اجوائن۔ آدھا چائے کا چمچ

کھانے کا تیل۔ 2چائے کے چمچ

اسمبلنگ کے اجزاء:

نگٹس۔12 عدد

سار کریم۔ حسبِ ضرورت

دھنیے کے پتے۔ گارنش کے لئے

سالسہ ترکیب:

ایک بلینڈر میں ٹماٹر، لہسن، لیموں کا رس، ایلاپینو، نمک، پیاز اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

اب اس میں تازہ دھنیا ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

سار کریم ترکیب:

ایک باؤل میں کریم، دودھ، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

ناچوز ترکیب:

ایک باؤل میں مکئی کا آٹا، میدہ، بیسن، پیپریکا پاؤڈر، نمک، اوریگانو، اجوائن، کھانے کا تیل اور تھوڑا تھوڑا کرکے پانی ڈال کرنرم ڈو گوندھ لیں اور دس سے پندرہ منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔

اب ڈو کو دو برابر حصوں میں کاٹ کر بیل لیں۔

پھر ڈو کو چھری یا کٹر کی مدد سے تکون کی شکل میں کاٹ لیں۔

اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں نیچوز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔

اسمبلنگ:

پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق نگٹس تیار کر لیں۔

اب ایک پلییٹرپر سب سے پہلے نیچوز رکھ کر اس پر نگٹس اور سالسہ ڈ ال دیں۔

پھر اس پر سار کریم ڈالیں اور دھنیے کے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔

پنیر پلازہ

اجزاء۔

پنیر (بڑے پیسز کاٹ لیں)۔ 250 گرام

شملہ مرچ۔ 1 عدد ( بڑے پیسز کاٹ لیں)

پیاز ( بڑے پیسز کاٹ لیں)۔ 1 عددپیاز

پیسزٹ کے لیے:

پیاز ( سلائس کاٹ لیں )۔ 2 عدد

گھی۔ 1 کھانے کا چمچ

دہی۔ 4/1 کپ مصالحہ کے لیے

کاجو پاؤڈر۔ 1 کھانے کا چمچ

خشک دودھ۔ 2 کھانے کے چمچ

کارن فلور۔ 1 چائے کا چمچ

ادرک، ہری مرچ پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ

لہسن پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ

چینی۔ 1 چائے کا چمچ

پنیر ( کدو کش کیا ہوا)۔ 2 کھانے کے چمچ

تندوری مصالحہ۔2/1 چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر۔2/1 چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ۔2/1 چائے کا چمچ

مکھن۔ حسبِ ضرورت

کریم۔2/1 کپ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ہر ادھنیا (چوپ کیا ہوا)۔ 1 چائے کا چمچ

ترکیب۔

پیاز پیسٹ بنانے کے لیے سوس پین میں گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر گلابی رنگت آنے تک ساتے کریں ، پیاز میں دہی شامل کر کے بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔مصالحہ بنانے کے لیے گرائنڈر میں کاجو پاؤڈر، خشک دودھ ، کارن فلور ، لہسن ، ادرک پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ، چینی ، پنیر ، سرخ مرچ پاؤڈر ، تندوری مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر گرائنڈ کریں تا کہ یہ سب مصالحے یکجان ہو جائیں۔

سوس پیں میں مکھن گرم کر کے پیاز اور شملہ مرچ ڈال کر ساتے کریں، 1 منٹ کے بعد پسا ہوا مصا لحہ اور پیاز پیسٹ ڈال دیں۔آخر میں کریم کی آدھی مقدار ، نمک اور پنیر ڈال کر30سیکنڈ تک پکائیں۔سرونگ باؤل میں نکال کر باقی کریم اور ہر ے دھنیے سے گارنش کریں۔پھر سرو کر دیں۔

سٹرس بیکڈ فش

اجزاء۔

مچھلی۔ ایک کلو گرام

سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ

اورنج جوس۔4/1 کپ

لیمن جوس۔4/1 کپ

کارن فلور۔ ایک پیالی

لہسن۔ ایک کھانے کا چمچہ(پسا ہوا)

ادرک ۔کھانے کا چمچہ(پسی ہوئی)

اجوائن ۔چار دانے(پیس لیں)

نمک ۔چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔چائے کا چمچ

پانی۔ دو بڑے چمچ

آلو ۔ایک (ابلا ہوا)

مٹر پیالی۔(ابلے ہوئے)

سلاد۔ چار پتے (کاٹ لیں)

ہری مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ(پیس لیں)

ترکیب۔

مچھلی ابال کر کانٹے نکال دیں۔مکھن گرم کر کے لہسن، پیاز، ادرک بھون لیں۔ پھر اس آمیزے میں مچھلی ملا دیں۔ سرکہ، اجوائن، لیمن جوس ،اورنج جوس،نمک اور کالی مرچ بھی شامل کر دیں۔ کارن فلور میں پانی ملا کر آمیزہ تیار کر یں۔ 

مچھلی بیکنگ ڈش میں رکھ کے اس کے چاروں طرف کارن فلور کا آمیزہ لگا دیں اور اوون میں رکھ دیں۔ سرخ ہو جائے تو نکال کر ڈش میں رکھیں اور چاروں طرف آلو، مٹر ، سلاد رکھ دیں۔ چلی سوس کے ساتھ پیش کر یں۔

تازہ ترین