• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا کا پہلا گٹار نُما گلاس ٹاور ہوٹل


فلوریڈا میں دُنیا کا پہلا گِٹار نُما گلاس ٹاور ہوٹل کھُل گیا، شاندار افتتاحی تقریب میں ہالی ووڈ اداکاروں نے شرکت کی۔

آج کل جدید طرز کی شاندار عمارتوں کی تعمیر و ترقی کو اولیں ترجیح دی جارہی ہے جس کے لیےانفراسٹرکچر کا خاص خیال بھی رکھا جاتا ہے لیکن امریکا میں حال ہی میں تعمیر کردہ گِٹار کی شکل کی عمارت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور لوگ اس دیوہیکل گِٹار کو خاص طور پر دیکھنےکے لیے امریکا کا رُخ کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ہالی ووڈ میں دُنیا کی پہلی گٹار نُما گلاس ٹاور ہوٹل آتش بازی کے ساتھ شاندار افتتاح ہوا جس میں ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ، بیلا تھرون، مورگن فری مین سمیت دیگر مشہور شوبز شخصیات نے شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔

1.5بلین ڈالر کی لاگت سے بنی یہ گٹار نما 36 منزلہ ہوٹل 450 فٹ بلند ہے جس میں بارہ سو ہوٹل کے کمروں کے علاوہ، گیم زون، کنسرٹ ہال شامل ہے، منفرد نوعیت کی اس عمارت کی تعمیر میں شیشے کا استعمال اتنا کُھل کر ہوا ہے کہ لوگ اسے گلاس ٹاور کا نام دینے لگے ہیں اور دور دراز سے لوگ اس گِٹار ہوٹل کو دیکھنے کے لیے فلوریڈا کا رُخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین