• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں شناختی کارڈ کی شرط اور نئے ٹیکسوں کے خلاف تاجر تنظیموں کی دوسرے دن بھی ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف تاجروں کی ملگ گیر ہڑتال


ذرائع کے مطابق کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور ، فیصل آباد ، سیالکوٹ اور گوجرانوالا سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں تاجر تنظیموں کی ہڑتال کے باعث تمام چھوٹے بڑے اور مرکزی بازار بند ہیں۔

حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران کے آج مشیرخزانہ حفیظ شیخ سےدوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

دوسری جانب ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، مسلسل دوسرے روز ہڑتال سے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد متاثر ہونے لگی ہے جبکہ تازہ سبزی، پھل، مرغی اور مچھلی کی قلت بھی پیدا ہونے لگی ہے۔

راولپنڈی کے راجہ بازار، گندم منڈی، گنج منڈی، فروٹ منڈی، مرغی منڈی، مچھلی منڈی میں کل بھی سناٹے کا راج رہا۔

مری روڈ، مال روڈ، بینک روڈ، ٹینچ بازار، کمرشل مارکیٹ میں تمام دکانیں اور پلازے بند رہے۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں تاجروں نے حکومت کے ٹیکس پالیسی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جس میں کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تازہ ترین