• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مہنگا کرنے کی سفارش


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر رد وبدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے دی جانے والی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے56 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24 پیسے فی لیٹرمقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین