• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 اسپیشل اکنامک زونز کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 اسپیشل اکنامک زونز کی منظوری دیدی


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں۔

لاہور میں اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا تیسرا اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہوا، عثمان بزدار نے فیصل آباد  کی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار ایکڑ اراضی پر محیط انڈسٹریل سٹی میں صنعتیں لگنے سے روزگار کے تقریباً ڈھائی لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری دیدی جو 483 ایکڑ رقبے پر بنے گا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے صنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کی منظوری بھی دی۔

انہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین