• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکا:مبینہ خود کش حملہ آور کے دو بھائی مظفر گڑھ سےزیر حراست

Lahore Blast Two Brothers Of Suspected Suicide Bomber Arrested From Muzaffargarh
لاہور .....لاہور کے تفریحی مرکز گلشن اقبال پارک میں دھماکا کرنے والا مبینہ خود کش حملہ آور کے دو بھائیوں کو مظفر گڑھ سے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں دھماکا کرنے والا مبینہ خودکش حملہ آور محمد یوسف کے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا تعلق مظفر گڑھ کے موضع فتح سُہرانی سے ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ حملہ آور 8 سال سے لاہور میں تھا اور وہاں کے ایک مدرسے میں پڑھا بھی اور پڑھا بھی رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے موضع فتح سہرانی میں مبینہ حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین