• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی آواز میں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘

مہوش حیات کی آوازمیں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘


نامور پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کی آواز میں مشہور غزل ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے۔

اداکارہ مہوش حیات قومی اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ حاصل کرنے کے بعد مسلسل خبروں میں بہت زیادہ جگہ بنانے لگی ہیں۔

گزشتہ روز مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو رواں سال فروری کی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ میں فریدہ خانم کے مشہور گانے’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ پر شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ لاہورمیں 10 ہزار لوگوں کے سامنے اس لائیو کانسرٹ کے دوران بہت مزہ آیا تھا اور یہ کانسرٹ ان کے لیے بہترین تجربہ بھی رہا تھا۔

تازہ ترین