• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹلز سے تیار کردہ مہنگا ترین تابوت


دنیا بھر میں انتقال کرجانے والوں کی تجہیز و تکفین کے حوالے سے منفرد روایات اور انداز اپنائے جاتے ہیں، اسی لیے مختلف ممالک کی کمپنیاں اپنے ملک کے حساب سے منفرد اسٹائل کے تابوت تیار کرتی نظر آتی ہیں۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی ہرسال آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنائے جانے والے انداز اور اسٹائل کی منفرد عالمی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے کمپنیاں شرکت کرتی ہیں۔

نمائش کے دوران روسی کمپنی کا تیار کردہ 60 ہزار سوراسکی کرسٹلز سے تیار کردہ خوبصورت لیکن مہنگا ترین تابوت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فیونرل ٹریڈ شو نامی اس نمائش میں دنیا بھر سے آخری رسومات کے سلسلے میں تابوت، ایمبولینس سروس، قبروں کی کھدائی اور کفن سمیت دیگر خدمات سر انجام دینے والی کمپنیوں نے شرکت کرکے اپنی خدمات کو نمایاں کیا۔

تازہ ترین