• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماسٹ صلاحیتوں کا ماہر امریکی نوجوان


10سیکنڈ میں 14 بار قلابازی کھانے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یوں تو آپ نے جمناسٹک کے کئی ماہر کھلاڑیوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہوگا تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے Dominique Lewis نامی نوجوان نے 10سیکنڈ میں 14بار قلابازی کھا کر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

امریکی جمناسٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین