• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔  کیا یوٹیوب پر پیسہ کماناجائز ہے؟

جواب:۔ یو ٹیوب پر جو پیسہ کمایا جاتا ہے، اس میں درحقیقت صارف اپنا مواد ویڈیو کی شکل میں بنا کر یوٹیوب کو دیتا ہے اور یوٹیوب کے صارفین اس مواد کو زیادہ دیکھتے یا پسند کرتے ہیں تو اس پر یوٹیوب صارف کو طے شدہ رقم ادا کرتا ہے۔اس ادائیگی کے لیے وہ گوگل ایڈ سینس کا اکاؤنٹ استعمال کرتا ہے۔

اس طریقے کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے ان شرائط کا لحاظ ضروری ہے:ویڈیوز میں کسی جان دار کی تصویر نہ ہو۔ویڈیو میں کسی غیر شرعی اور ناجائز امر کی ترویج نہ کی گئی ہو۔ویڈیو میں موسیقی نہ ہو۔پیسوں کی وصولی یا ادائیگی کرنے میں کوئی سودی معاملہ یا فاسد عقد نہ کرنا پڑتا ہو۔جان دار کی تصاویر والے یا کسی طور پر بھی غیر شرعی اشتہارات اس چینل پر نہ چلتے ہوں۔

اگر ان شرائط کا لحاظ رکھ کر چینل چلایا جاسکتاہے تو اس کی کمائی جائز ہوگی۔ہماری معلومات کے مطابق یوٹیوب پر ایسا چینل چلانا موجودہ دور میں تقریباً ناممکن ہے، کیوں کہ اپنے تئیں اگر ان شرائط کا لحاظ رکھ بھی لیا جائے تو یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے چینل پر اپنی مرضی سے اشتہارات چلائے جاتے ہیں، جو مختلف ممالک اور علاقوں کے اعتبار سے تبدیل بھی ہوتے ہیں، جن میں بہت سے غیر شرعی امور پر مشتمل اشتہارات ہوتے ہیں، لہٰذا یوٹیوب پر چینل بناکر اس کے ذریعے کمانے سے اجتناب کیا جائے۔( فقط واللہ اعلم)

تازہ ترین