• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی خاتون بولر کا میڈن اسپیل اور ڈبل ہیٹرک

نیوزی لینڈ کی بولر روزمیری مائر نے کرکٹ کی تاریخ کے بہترین اسپیل میں سے ایک اسپیل کروادیا۔

روزمیری مائر نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شرمپٹن ٹرافی کے دوران ہاکس بے کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹرانکئی کے خلاف انجام دیا۔ 

انہوں نے اپنے 4 اوور میں بغیر کوئی رن دیے 4 وکٹیں حاصل کیں جو ڈبل ہیٹرک تھی۔ 

خیال رہے کہ کرکٹ کی اصطلاح میں ڈبل ہیٹرک 4 مسلسل گیندوں پر 4 وکٹیں لینے کو کہتے ہیں۔ 

ٹورنامنٹ کے اس 40 اوور کے میچ میں ہاکس بے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے جبکہ مائر نے ٹیم کی طرف سے برق رفتار 16 گیندوں پر 33 رنز بھی بنائے۔ 

ہاکس بے حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور ٹرانکئی کو 56 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ 

نیوزی لینڈ کی 21 سالہ کرکٹر نے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو بھارت کے خلاف رواں برس فروری میں کیا تھا۔ 

وہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کی جانب سے کھیلتی ہیں۔


تازہ ترین